ماہ رمضان میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی پلان اور کورونا وباء سے بچاﺅ کی SOPs پر عمل درآمد کو ہر قیمت یقینی بنائیں:آئی جی پی ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی

30

پشاور، 14اپریل(اے پی پی): انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ریجنل پولیس افسروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرس کا انعقاد کیا۔ ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹیگیشن، ایڈیشنل آئی جی پی آپریشنز، ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، کمانڈنٹ ایف آر پی ،ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، ڈی آئی جی انوسٹیگیشن، ڈی آئی جی آپریشنز ، اے آئی جی آپریشنزاور دیگر اعلیٰ پولیس حکام نے اجلاس میں شرکت کی، جبکہ ریجنل پولیس افسران اور سی سی پی او پشاور ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں آئی جی پی نے ماہ رمضان میں سیکیورٹی اقدامات، کورونا وائرس کے خلاف حکومت کی طرف سے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد اور اس سلسلے میں پولیس اقدامات اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق ریجنل پولیس افسروں سے تفصیلی بریفنگ لی اور انہیں چند ایک ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

ریجنل پولیس افسروں نے آئی جی پی کو اپنے اپنے ریجنوں میں اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ آئی جی پی نے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان المبارک میں عوام کے جان و مال کی تحفظ، کورونا وائرس کے خلاف حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر موثر طریقے سے عمل درآمد اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کو مزید موثر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔