کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری

57

ملتان، 15 اپریل (اے پی پی): ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور 6 کاروباری مراکز سیل کر دئے گئے اور10 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سیل کئے گئے کاروباری مراکز میں ایک ریسٹورنٹ،ایک سنوکر  کلب،تین جم کلبز اور ایک شاپ شامل ہیں۔

اے سی سٹی خواجہ محمد عمیر محمود نے کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے پر نیو پشتون ہوٹل کو سیل کیا ہے اور  انڈور ڈائننگ پر افغان ذائقہ کو 25 ہزار روپے جرمانہ  اور فوڈ کورٹ اوپن رکھنے پر مال آف ملتان کی انتظامیہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے ایم ڈی اے چوک کے ایریا میں1سنوکر اور3جم کلبز کوسر بمہر کیا ہے۔

سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے 10 بسوں کو تحویل لیا اور بسوں کے مالکان پر22 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔