گٹکا فروخت کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں

40

ملتان،13اپریل(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے  متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران , 3فوڈ یونٹس سربمہر کر دئیے،  ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ انتظار کریانہ سٹور, علی عنایت سٹور اور بھٹہ جی ڈرنک کارنر گٹکا فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا ہے اور کہا دوران چیکنگ ملاوٹی مصالحوں کی فروخت  اور ناقابل سراغ سوڈا واٹر کی موجودگی اورصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات بھی پائے گئے ہیں۔ ملتان میں   426 ساشے رتن, 132 ساشے جے ایم اور 130 ساشے ون ٹو ون گٹکا تلف کر دیا گیا ہے ۔

رفاقت علی نسوآنہ نے کہا گٹکے کا استعمال گلے اور منہ کے کینسر کا باعث بنتا ہے، گٹکا کی فروخت پر پنجاب بھر میں مکمل پابندی عائد ہے۔