اوکاڑہ: ایم اے جناح روڈ پر واقع جوتوں کی دوکان میں آگ لگ گئی

51

اوکاڑہ،07مئی (اے پی پی):ایم اے جناح روڈ پر واقع باٹا شوز کی دوکان میں آگ لگ گئی۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایک ایمبولینس ، دو فائر وہیکلز اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کردیا۔فائر فائٹنگ آپریشن میں ریسکیو کی 6 گاڑیاں اور 20 ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال خود اپنہ نگرانی میں فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشن کروا رہے ہیں ۔