خوشاب؛مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام ف کے زیر اہتمام یوم فلسطین  کے حوالہ سے احتجاجی ریلی کا انعقاد

20

خوشاب، 21مئی(اے پی پی):مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام ف کے زیر اہتمام یوم فلسطین  کے حوالہ سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء سےسابق  سینٹر ڈاکٹر غوث خان نیازی ،جے یو آئی ف کے ضلعی  امیر مولانا عبداللہ احمد ،ضلعی صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم چوہدری ارشد محمود ایڈوکیٹ سمیت دیگر مقررین نے  خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کی وراثت کا معاملہ ہے، مسلمان کٹ جائیں گے لیکن اپنی وراثت سے دستبردار نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ہم  فسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، تمام مسلمان ممالک اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوکر یہود کا مقابلہ کریں۔

ریلی پرانا چوک خوشاب سے شروع ہوکر کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔