دیپالپور : کرونا کی تیسری لہر بچاو کے لئے پولیس آگاہی مہم جاری

27

دیپالپور،02مئی (اے پی پی )؛        کروونا کی حالیہ تیسری خطرناک لہر کے پیش نظر جہاں دیگر سیکورٹی ادارے کام کر رہے ہیں وہیں اوکاڑہ پولیس بھی ڈی پی او فیصل شہزاد کی ہدایات کی روشنی میں پوری طرح سے متحرک ہے ضلع کے دیگر تھانوں کی طرح اوکاڑہ ضلع کی واحد خاتون ایس ایچ او چورستہ میاں خان ریحانہ کوکب بھی کروونا ایس او پیز پر عمل درآمد اور عوام میں آگاہی کے حوالے سے پوری طرح سے متحرک ہے ایس ایچ او ریحانہ کوکب نہ صرف کروونا ایس او پیز خلاف ورزی پر کارروئیاں کر رہی ہیں وہیں شہریوں میں کروونا بچاو سے آگاہی کے حوالے سے ماسک اور سینی ٹائزر بھی تقسیم کر رہی ہیں ریحانہ کوکب کہتی ہیں کہ شہری بلا جواز گھروں سے نکل کر اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو داو پر نہ لگائیں اگر کروونا ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جائے گا تو قانون کے مطابق کارروائ ہو گی۔