لاہور،06 مئی (اے پی پی ): صوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ، اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے اور عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے اس شعبے پر توجہ دی اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا اور وزیراعظم عمران خان نے بڑے تاریخی قسم کے اقدامات بھی اٹھائے۔
تاجر کارکن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ غریبوں کے لئے اچھا اقدام ہے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے غریبوں کو گھر میسر ہو نگے اور معیشت بھی بہتر ہوگی۔عام شہریوں کا کہنا تھا ساری زندگی کرائے کے مکانوں میں گزر گئی ہے اب امید کرتے ہیں کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے ہمیں بھی اپنا گھر ملے گا، شہریوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔