ملتان :چئیر پرسن سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا انسدادِ گداگری مہم کے سلسلہ میں عیدالفطر سے قبل گرینڈ ریسکیو آپریشن

14

ملتان، 7 مئی (اے پی پی ):چئیر پرسن سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا انسدادِ گداگری مہم کے سلسلہ میں عیدالفطر سے قبل گرینڈ ریسکیو آپریشن

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 18 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے گئے ہیں بچوں کو شہر کی مصروف مارکیٹس اور چوراہوں سے بھیک مانگتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم کے حوالے سے چاند رات تک ریسکیو آپریشن جاری رہیں گے ۔

خصوصی ریسکیو آپریشنز کے دوران بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جائے گا بھکاری بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر کے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔