شجاع آباد :جمعہ الوداع پورے پاکستان کی طرح شجاع آباد کی سب سے قدیمی شاہی مسجد میں بڑی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے

18

شجاع آباد، 07 مئی (اے پی پی ) جمعہ الوداع پورے پاکستان کی طرح شجاع آباد کی سب سے قدیمی شاہی مسجد میں بڑی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے شاہی مسجد کے خطیب قاضی قمر الصالحین نے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ خصوصاً پاکستان کے لیے کرؤانا وائرس کی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے دعائیں کرائی اور کہا کہ جمعتہ الوداع اس لحاظ سے بھی بڑا اہم ہے کہ یہ جمعہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں آتا ہے،جسے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی حدیث کے مطابق جہنم سے آزادی کا عشرہ قرار دیا گیا ہےرمضان المبارک میں جمعتہ الوداع کو خصوصی اہمیت اور درجہ حاصل ہے، دنیا بھر کے مسلمان جمعتہ الوداع کو خصوصی مذہبی عقیدت اور جذبے سے مناتے ہیں۔ ویسے تو بیشک تمام دن اور تمام راتیں ہی اللہ رب العزت کے قانونِ قدرت میں ہیں مگر اِس کے باوجود خود اللہ عزوجل نے بعض ایام کو دوسرے ایام پر اور بعض راتوں کو دوسری راتوں پر فوقیت دے رکھی ہے۔