برطانوی پاکستانی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوحق رائےدہی کےفیصلےکاخیرمقدم کرتےہیں

20

اسلام آباد، 07 مئی (اے پی پی): برطانوی پاکستانیوں نےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوحق رائےدہی کےحکومت پاکستان کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔6  برطانیہ میں رہنے والے افتخار احمد بٹ کا کہنا ہے کہ 40 سے میں یو کے میں رہ رہا ہوں اور میری فیملی بھی یہاں رہ رہی ہے الحمداللہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق جو گورنمنٹ دے رہی ہے اور یہ ملنا بھی چاہیے، اس سے یہ فائدہ ہو گا کہ ہم پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنا چاہیں یا کوئی چیز لینا چاہیں، جانا چاہیں، آنا چاہیں، ہمارا رجحان ہو گا ہماری ایک ویلیو ہو گی، ہمارا جو ووٹ بنک ہو گا اوورسیز کا اس سے یہ ہو گا کہ اوورسیز جو لوگ ہیں وہ پاکستان سے رابطہ رکھیں گے، انوسٹمنٹ کریں گے، وہاں رہنے کے لئے اپنے بچوں کو لے کر جائیں گے، مجھے بڑی خوشی ہے جو ووٹ کا حق دے رہے ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کے دل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ ہمارے لئے بڑی اعزاز کی بات ہے۔

ہمیں ووٹ کا حق ملنا چاہیے اوریہ جو گورنمنٹ دے رہی ہے ماشااللہ میں اس سے اتفاق کرتا ہوں بلکہ میں اس کو پوری سپورٹ کروں گا کہ جتنے بھی پاکستانی ہیں ان سب کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے کیانکہ یہاں ہم رہتے ہیں اور پاکستان میں ہم جا نہیں سکتےاور جب ہم جائیں تو کہتے ہیں آپ ووٹ نہیں ڈال سکتے۔ہمیں آپ ووت کا حق دیں، ہم آپ کو پاکستان میں زرمبادلہ، فارن کرنسی، جتنی بھی انوسٹمنٹ ہے پاکستان جائے گی اور لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو گی تاکہ ہم اپنے بچوں کو، اپنی فیملی کو پاکستان لے کر جائیں گے، پاکستان کا زیادہ سے زیادہ رجحان ادھر ہو گا، ہمیں بڑی خوشی ہے۔

ضیاالدین بٹ نے کہا کہ میں بالکل حق میں ہوں جی پاکستان میں اوورسیز کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جانا چاہئیے بلکہ انہیں اسمبلیوں میں پہنچنے کے مواقع بھی میسر ہونے چاہیئے۔ اوورسیز یہاں سے اپنے خون پسینے کی کمائی اپنے پیارے وطن میں پہنچوا دیں لیکن ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم ہوں۔ میں تو اس سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انہیں اسمبلیوں میں پہنچنے کے مواقع میسر ہوں تاکہ یہ اپنے اوورسیز بہن بھائیوں کے لئے بہترین قوانین بنا سکیں اور اس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کر سکیں۔

ڈاکٹر حیدر عباس، جنرل پریکٹیشنر ہیں مانچسٹر میں نے کہا کہ 20سے 25 سال سے ہم یہاں سیٹل ہیں، ابھی ہم نے دیکھا ہے نیوز میں گورنمنٹ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے رہی ہے، اس خبر سے اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور کافی موٹیویشن ہے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کہ ان کو ووٹکا حق دیا جائے چونکہ ہم جہاں بھی رہیں ان کا دل پاکستان کے لئے ہر وقت دھڑکتا رہتا ہے اور ہماری ہمدردیاں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ہم بہت خوش ہیں اس خبر سے کہ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جا رہا ہے، اس سے بہت زیادہ موٹیویشن آئے گی اور پاکستان کو انوسٹمنٹ بھی اس سے زیادہ ہو گی انشااللہ۔