میرپورخاص،02مئی( اے پی پی): صوبائی وزیر خوراک وہ اقلیتی امور سیٹھ ھری رام کشوری لال ، تین بچوں کی پر اسرار انتقال کے بعد لواحقین سے تعزیت اور معاملے کی حقیقت جاننے کیلئے متاثر والد کے گھر پہنچ گئے۔
اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک واقع ہے، تین معصوم بہن بھائیوں کی ایک ساتھ ایک ہی دن میں موت کا سن کر بہت دکھ ہوا۔
سیٹھ ھری رام کشوری لال نے معصوم بچوں کے والد محمد ذاکر آرائیں سے تعزیت کی اور انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت علی میمن ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص کو انکوائری کرنے کے احکاماتِ جاری کیئے۔
اس موقع پر پی پی پی تحصیل شجاع آباد کے رہنماء نواب علی خاصخیلی اور پی آر او شاھنواز سومرو بھی موجود تھے۔