وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حامد ناصر چٹھہ سے ملاقات،اہلیہ کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار

36

لاہور ، 07 مئی(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء وسابق سپیکر قومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ کی رہائشگاہ گلبرگ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حامد ناصر چٹھہ سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر دلی ہمدردی و اظہار تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور کہا جیون ساتھی کے بچھڑنے کا دکھ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطافرمائے۔