اللہ والا ٹرسٹ کے زیر اہتمام رمضان دسترخوان، تین بڑے شہروں کے 16 اضلاع میں مستحقین کو بہترین افطاری کی فراہمی

22

لاہور ، 07  مئی (اے پی پی ):اللہ والا ٹرسٹ کے زیر اہتمام رمضان دسترخوان ملک کے تین بڑے شہروں میں لگائے جا رہے ہیں جن میں راولپنڈی میں تین جگہوں میں ، لاہور میں 12 جگہوں اور کراچی میں ایک جگہ پر دسترخوان لگانے کا  اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

چیئرمین اللہ والا ٹرسٹ  محمد شاہد لون نے کہا کہ   اللہ والا ٹرسٹ کے زیر اہتمام بہت سے فلاحی کام ہو تے ہیں جن میں اللہ والا دسترخوان ایک ہے، جس سے ہزاروں ضرورت مند مستفید ہو رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ

کورونا  فیلڈ ہسپتال سمیت  قرنطینہ سینٹر  کا کھانا پہلے دن سے سے آج تک ہماری طرف سے جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر  تعلیم مراد راس کے ساتھ ایم او یو دستخط ہوئے  ہیں جس کے تحت 100 سکولوں میں 23 ہزار بچوں کو روزانہ کی بنیاد  پر کھانا اللہ والا ٹرسٹ کیجانب سے دیا جائے گا جبکہ مستقبل میں اس پروگرام کو  اور بڑھائیں  گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری  سپیشلائیزڈ گاڑیاں  اورکنٹینرز  ہیں  جس میں 8 گھنٹے تک کھانا گرم رہتا ہے ۔

اس حوالے سے شہریوں  کا کہنا  ہے کہ  اللہ والا ٹرسٹ  کے کھانے اور انتظامات سے   مطمئن ہیں، یہاں ایس او پیز کے  انتظام  بھی  بہترین ہیں۔