پنجاب بھر میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے سوموار (24مئی) سے دوبارہ  سہولت بازاروں کا قیام عمل میں  لانے کے احکامات جاری

32

نوشہرہ ورکاں،23مئی(اے پی پی): پنجاب بھر میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے دوبارہ  سے  سوموار (24مئی) سے  سہولت بازاروں کا قیام عمل میں  لانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں سٹی میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال کی صدارت میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سستا سہولت بازار میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور معیار کو بھی برقرار رکھا جائیگا ۔اجلاس میں سی او میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں اکرام اللہ سندھو کو سہولت بازار کے امور کا نگران مقرر کیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ صحت، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، نمائندگان انجمن تاجران، سی او میونسپل کمیٹی اکرام اللہ سندھو،سپریڈنٹ  میاں محمد رضوان، اے ایف سی میاں اکبر علی اور دیگر نے شرکت کی۔