تھرپارکر؛ یوم عالمی ماحولیات کے سلسلے میں مٹھی شہر میں  ریلی کا انعقاد کیا   گیا

32

تھرپارکر،07 جون (اے پی پی ): محکمہ ماحولیات تھرپارکر کی جانب سے یوم عالمی ماحولیات کے سلسلے میں مٹھی شہر میں  ریلی کا انعقاد کیا   گیا۔ ریلی کشمیر چوک سےشروع ہو  کر  تھر پریس کلب تک  نکالی   گئی  ۔ ریلی کی قیادت اسٹنٹ کمشنر مٹھی راجیش کمار اور اسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات تھرپارکر علی محمد رند نے کی۔

انہوں  نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہم بڑی تبدیلیوں کو منہ دے رہے ہیں جو دن بہ دن شدت اختیار کر چکی ہیں جس کی وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے۔ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کرنے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیئں تاکہ ماحول کو خوشگوار کر  سکیں ۔