لودھراں ،08 جون (اے پی پی ): ڈی پی او عبدالرؤف بابر کی سربراہی میں پولیس نے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران 07 ملزمان سے 01 رائفل 7MM، ایک کاربین اور 116 لیٹر شراب اور چالو بھٹی برآمد کر لی ہے۔
پولیس نے ملزم مظہر سے 60 لیٹر شراب و چالو بھٹی، آصف سے 16 لیٹر، دلشاد سے 15 لیٹر، افضل سے 13 لیٹر اور ندیم سے 12 لیٹر شراب برآمد کی جبکہ ملزم شہزاد سے رائفل 7MM اور ملزم ساجد سے کاربین 12 بور کی۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر لیے گئے ہیں۔
ڈی پی او عبدالرؤف بابر نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔











