ملتان، یکم جون (اے پی پی ):ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن،انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ڈبل پھاٹک چوک و اطراف اور عزیز ہوٹل چوک و اطراف روڈ کی حدود میں قائم تمام تر تجاوزات کو ہٹوا کر روڈ سائیڈ ز کو کلیئر کر وا دیا۔
دوسری جانب انفورسمنٹ ٹیم نےغیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے شمس آباد نزد چونگی نمبر 9پر محمد اقبال ولد سراج احمد کے غیر قانونی زیر تعمیر پلازہ کی تعمیر کو رکوا کر سیل کر دیا جبکہ غوث الاعظم روڈ نزد سیوڑہ چوک پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیر شدہ الرحمن پبلک سکول کو سیل کر دیا۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ،متعلقہ بلڈنگ انسپکٹرز،انفورسمنٹ عملہ و نفری پولیس ہمراہ تھے۔











