کوئٹہ۔3جون (اے پی پی):کوئٹہ میں کھلونا نما دستی بم دھماکے سے 3 بچے جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جمعرا ت کے روز کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں بچے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اس دوران دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ایدھی ایمبولینس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاںزخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔انتظامیہ کے مطابق دستی بم بچوں کو قریبی قبرستان سے ملا تھا۔











