ملتان، 04 جون(اے پی پی ): چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ پی ایچ اے ملتان نے میا واکی جنگلات کے لیئے پارکوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ، میا واکی جنگلات وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامعہ پہنانے میں مدد دار ثابت ہو نگے۔ اس سلسلے میں پانچ پارکوں میں ہزاروں درختوں کی شجر کاری کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے مختلف پارکوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم میں مقامی درختوں کے ساتھ ساتھ دیگر پھل دار اور اجناس کے درختوں کی شجر کاری بھی کی جائے گی۔ جن میں پلکن ، ارجن، بکائن، جامن، کچنار اور دیگر درخت شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میا واکی جنگلات سے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔پرندوں کی افزائش کے لیئے یہُ جنگلات بہترین ماحول ثابت ہونگے۔ درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔
اعجاز حسین جنجوعہ نے بتایا کہ البدر پارک میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے، پارک میں باﺅنڈری وال کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پارک میں عوامی ضرورت اور تفریح کا تمام ساما ن مہیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے شہر کی گرین بیلٹس پر شجر کاری کے ساتھ ساتھ پارکو ں کی تزئن وآرائش پر بھی ترقیاتی کام جاری رکھے ہوئے ہیں، نئے پارکوں کی تعمیر وترقی پر بھی کام زور شور سے جاری ہے۔آئندہ سال ملتان کے پارکوں کی تعداد میں خاطر خاں اضافہ ہوگا۔ جس سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فورغ دینے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی ،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نعیم عباس اور متعلقہ ٹھیکدار بھی موجود تھے۔











