اوکاڑہ؛ایلیٹ فورس کے شہید اسد جمیل کی اخترآباد 9/1L آبائی قبرستان میں تدفین کر دی   گئی  

39

اوکاڑہ،10جولائی(اے پی پی ):گزشتہ روز ڈاکوؤں کےساتھ پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے ایلیٹ فورس کے جوان اسد جمیل کوپورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اخترآباد 9/1Lآبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ شہید کے جسد خاکی کو اوکاڑہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس  موقع پر فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر پنجاب پولیس ایلیٹ فورس زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ڈی پی او، ایس پی، تمام ڈی ایس پیز اور موٹر وےافسران نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔