اوکاڑہ:الجہاد چیک پوسٹ کے قریب کیمیکل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا, ایریا کارڈن آف کر دیاگیا

96

اوکاڑہ،30 جولائی(اے پی پی):قومی شاہراھ الجہاد چیک پوسٹ کے قریب کیمیکل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، اطلاع ملنے پر  ریسکیو 1122ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ایریا کو کارڈن آف کر دیا۔

 ابتدائی معلومات کے مطابق ٹینکر ڈرائیور کو اونگھ آنے کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹا، ٹینکر میں تقریباً 14 ہزار لیٹر کے قریب زرعی مقاصد کےلیے استعمال کرنے والا کیمیکل موجودہے۔ ریسکیو1122کی ٹیموں نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کےلیے ایریا کو کارڈن آف کر دیا۔