جیکب آباد میں عدالتی حکم پر ایم پی اے کے نجی اسکول کا مرکزی دروازہ مسمار کر دیا گیا

27

جیکب آباد میں عدالتی حکم پر ایم پی اے کے نجی اسکول کا مرکزی دروازہ مسمار کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے بعد جیکب آباد ضلع انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے نکالے گئے ایم پی اے اسلم ابڑو کے نجی اسکول کے باہر کا دروازہ کرین مشین کے ذریعے مسمار کر دیا گیا ہے مختیارکار غلام عباس سدہایو کا کہنا تھا کہ ایم پی اے اسلم ابڑو کا اسکول ضلع کونسل سے لیز پر لیا گیا ہے اسکول کے باہر تعمیر دروازہ اور دیگر تجاوزات مسمار کی گئی ہیں اسکول کو مسمار کرنے کا حکم نہیں ہے,ہزاروں فوٹ پر قائم غیر قانونی اسکول کا کچھ حصہ مسمار کیا گیا, لیز شدہ چودہ ہزار فوٹ ایراضی کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی,غیر قانونی قبضہ کی گئی تیس ہزار فوٹ اراضی مسمار کی جائے گی،واضح رہے کہ وفاقی وزیر براء نجکاری محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ میڈم ملیحہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں تجاوزات کے خلاف درخواست دی تھی جس پر عدالت نے ایم پی اے کے اسکول اور ہوٹل کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔