سکھر:پولیس کی اہم کارروائی،ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار ملزمان گرفتار کرلئے گئے

20

سکھر،17جولائی(اے پی پی ): پولیس کی اہم کارروائی،ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار  ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔پولیس کے مطابق ایک ہفتہ قبل سکھر شہرمیں بندر روڈ پر واقع کریم لمکا جوس سے ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔ پولیس ملزمان گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی تھی۔گرفتار ملزمان میں کٹو کھروس، حوت، عبداللہ اور عبدالرحمن شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قریبی ساتھی ہزارو اور بھورو کھروس جنکے سر کی قیمت حکومت سندھ کی جانب سے 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، پہلے ہی سکھر پولیس مقابلوں کے دوران مارے جاچکے ہیں۔ملزمان نے رواں ماہ 6 جولائی کی رات بندر روڈ پہ واقع لمکا سے اسلحہ کی زور پہ ڈکیتی کی واردات کی اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے پولیس پارٹی کی کو شاباشی اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔