سکھر:ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات پر نسوار تمباکو اور کیمیکل کو ملا کر نسوار بنانے والی فیکٹری کو سیل کردیا

61

سکھر،17جولائی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنرخیرپور راجہ طارق نے عوامی شکایات پر تحصیل ٹھری میرواہ میں نسوار تمباکو اور کیمیکل کو ملا کر نسوار بنانے والی فیکٹری کو سیل کر دیا۔ فیکٹری کے مالک احسان اللہ پٹھان سے فیکٹری کے بارے میں معلومات کیں اور احکامات دیئے کہ جب تک قانونی تقاضے پورے نہیں ہوں گے فیکٹری نہیں کھلے گی ،اس فیکٹری سے تمام سندھ میں نسوار سپلائی ہوتی ہے۔