نارووال، 10 جولائی ( اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر حسن نذیر نے کہا ہے کہ سہو لت بازاروں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو روزمرہ استعما ل کے اشیاء ضروریہ معیاری اور سستے داموں فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے یہ با ت ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کی ہد ایت پر حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے لگائے جانے و الے بدوملہی ،قلعہ احمد آباد اور نا رووال میں سہو لت بازاروں کا دور ہ کرتے ہو ئے کہی ۔اے سی نارووال نے سیکریٹری ما رکیٹ کو ہدایت کی کہ وہ سہو لت بازارو ں میں پھلوں اور سبزیو ں کی قلت نہ آنے دیں تاکہ صارفین کو کسی قسم کی پر یشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ سہو لت بازاروں میں آٹا پر حکومت کی طر ف سے خصوصی سبسڈی فرا ہم کی جا رہی ہے ، سہو لت بازاروں میں شہریوں کو آٹا 10کلو گرام فی تھیلہ 430 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔
سیکریٹری ما رکیٹ ملک مظفر ارشاد ،ریونیو آفیسر محمد ارشد و دیگر اس مو قع پر مو جود تھے۔











