ملتان، 10 جولائی (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے گمشدہ 3 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ہیں ، حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 9 سالہ نوید ولد حقنواز، 11 سالہ علی رضا ولد جاوید، 11 سالہ ندیم ولد اسلم شامل ہیں۔ بچے اپنا گھر چک نمبر 11 بورے والا وہاڑی، جام پور لکڑ منڈی اور مل پھاٹک شیر شاہ روڈ بتاتے ہیں، جن کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔ لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔











