ملتان اور اس کے مضافات میں تیز آندھی،ہر طرف گردوغبار چھا گیا

30

ملتان،12جولائی(اے پی پی): ملتان اور اس کے مضافات میں مون سون کی پہلی آندھی، شجاع آباد اور جلالاپور پیر والا میں تیز آندھی کے باعث ،ہر طرف گردوغبار چھا گیا ملتان اور شجاع آباد میں گہرے بادل بن برسے گزر گئے جبکہ شہر میں گردوغبار کے طوفان سے ہر چیز مٹی سے اٹ گئی۔ تیز آندھی سے گلی محلوں اور سڑکوں پر گردوغبار چھا گیا جس کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہوکررہ گئے، دیہاتوں میں آم کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔