ملتان؛قربانی کے جانورں کی آلائشیں تلف کرنے کے لئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن جاری

10

ملتان،21جولائی(اے پی پی):قربانی کے جانورں  کی آلائشیں تلف کرنے کے لئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن جاری،

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے ولائت آباد اور شیدی لال  پل کے علاقہ کا دورہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے سیکنڈری کولیکشن پوائنٹ کا دورہ کیا اور ہیومن ریسورس اور مشینری بارے معلومات بھی حاصل کیں۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری آلائش تلف کرنے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بابرکت عید کی خوشیاں منانے کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ، ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ایم ڈبلیو ایم سی کے صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صفائی کی مانیٹرنگ کے لئے میکانزم تیار کیا گیا ہے اور لمحہ بہ لمحہ رپورٹ طلب کی جارہی ہے ، میں سارا دن فیلڈ میں رہونگا اور صفائی بارے عوام کا فیڈ بیک بھی حاصل کرونگا، ان شاء اللہ کمپنی عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔