ملتان، 20جولائی(اے پی پی): اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر13 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، 16 بسوں کو چالان کردیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان پر98ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، کاروائی سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کی۔











