ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا بہاولپور میں نئے مالی سال میں 42سکیموں پر 714ملین خرچ کرنے کا فیصلہ

28

ملتان، 30 جولائی (اے پی پی):سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے بہاولپور میں نئے مالی سال میں 42سکیموں پر 714ملین خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، 849ملین کی 14سکیموں پر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے بہاولپور کے دورہ کے موقع پر بریفنگ لینے اور مختلف پروجیکٹس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ بہاولپور میں سیوریج، صاف پانی کے مسائل ترجیحی  بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں، اس سلسلے میں آفیسران کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

 سیکرٹری ہاؤسنگ نے مینگوآرچرڈ کے دورہ کے موقع پر کہا کہ آرچرڈ کو فوری طور پر مکمل کیا جائے، پی ایچ اے باغ کا کام بہتر انداز سے مکمل کریں۔ انہوں نے ایکسین پی ایچ اے کو سختی سے کام کو فوری اور معیاری انداز سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

 لیاقت علی چٹھہ نے مختلف سکیموں اور پارکوں کا دورہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔

 اس موقع پر ڈی جی بی ڈی اے جام بقا،ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اور متعلقہ اداروں کے آفیسران بھی موجود تھے۔