ہری پور،14 جولائی ( اے پی پی ):گزشہ روز ضلع کرم میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں شہید ہونے والے کیپٹن باسط خان تنولی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے سرائے نعمت خان کے موضع شنگھر میں سپردخاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے افسران نے قبر پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی، گاڈر آف آنر پیش کیا گیا۔
شہید ہونے والے کیپٹن باسط خان تنولی کی نماز جنازہ میں گردونواح کے علاقوں سے بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔











