چشتیاں..۔7اگست (اے پی پی):صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کا فروغ، رواداری، بھائی چارہ، مساوات اور مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق، ڈی پی او محمد ظفر بزدار اورممبران ضلعی امن کمیٹی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محرم الحرام ایام میں امن کے قیام اور بھائی چارہ کی فضا کے قیام میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام اپنا کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ منبر و محراب سے امن، اتحاد اور یگانگت کا پیغام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جاے اور آپس میں اتحاد و یگانگت قائم رکھا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے نا پاک عزائم خاک میں مل جائیں۔ انہوں نے گزشتہ شب امام بارگاہ میں ہونے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں اتحاد و یگانگت سے ملک دشمن عناصر کے ارادے ناکام بنائیں گے۔











