اوکاڑہ/ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نےاراضی ریکارڈ سنٹر میں منعقدہ عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے

23

اوکاڑہ،02اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی اعجاز نے اراضی ریکارڈ سینٹر میں منعقدہ عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنےاور انکےفوری حل کے لئے  ریونیو سٹاف کو احکامات جاری کئے. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس طاہرامین، تحصیلدار اوکاڑہ آصف جاوید ورک اور ریونیو افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ متحرک اور فعال سرکاری دفاتر بہترین انداز میں لوگوں کی خدمت کر سکتے ہیں  ہمیں عام لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہیں لوگوں کو سرکاری دفاتر سے متعلق اپنے کاموں کے سلسلہ میں کسی بھی سطح پر مشکلات سے دوچار نہیں ہوناچاہیے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ریونیو سے متعلقہ معاملات میرٹ پر شفاف انداز میں حل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ہر شعبہ میں عوامی سہولت اور آسانی کے لئے مربوط نظام لا رہی ہےانہوں نے کہا کہ اوکاڑہ کےساتھ ساتھ تحصیل دیپالپور ، تحصیل رینالہ خورد میں بھی اسسٹنٹ کمشنر ز ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں۔