ایم ڈی اے کے کنٹرولڈ علاقہ جات میں جن چوکوں پر ٹریفک مسائل کے ایشو ہیں ان کو ری ڈیزائن کیا جائے؛ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے

34

ملتان، 10 اگست (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا کہ ایم ڈی اے کے کنٹرولڈ علاقہ جات میں جن چوکوں پر ٹریفک مسائل کے ایشو ہیں ان کو ری ڈیزائن کیا جائے اور ملتان شہر کے تنگ مین روڈز کو چوڑا کرنے کیلئے شعبہ ٹریفک اینڈ ٹرانسپوٹیشن اپنی سفارشات تیار کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  شعبہ ٹریفک اینڈ ٹرانسپوٹیشن ایم ڈی اے کی جانب سے بریفنگ  اجلاس میں  کہی ۔ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپوٹیشن چوہدری محمد اصغر نے اجلاس  کو بریفنگ پیش کی، جس میں  ایم ڈی اے کے جاری اور تکمیل شدہ قلیل اور طویل مدتی پراجیکٹس کے بارے میں بریف کیا گیا جبکہ ایم ڈی اے کے سلف انکم ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا کہ ایسے تمام چوک اور روڈز جن کو کھلا کرنے کیلئے لینڈ ایکوزیشن پراسس کی مداخلت نہیں ہے ان پر فوری عملدرآمد کر نے کے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز اپنے اپنے شعبہ جات میں خالی پوسٹوں کی لسٹیں تیار کر کے فوری طور پرشعبہ ایڈ منسٹریشن میں بھجوائیں تا کہ گورننگ باڈی سے منظوری کے بعد سمری گورنمنٹ کو بھیجی جا سکے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عارف ضیاء گجر،ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپوٹیشن چوہدری محمد اصغر،ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاہر شاہ، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ راؤ ذکا الرحمن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپوٹیشن محمد علیم ماجد و دیگر سٹاف شریک تھے۔

اے پی پی /کاشف/قرۃالعین