خیرپور؛محرم الحرام کے دوران خیرپورضلع میں پولیس، اسکاؤٹس اور والنٹیرز کے لئے دہشتگردوں اور خودکش حملہ آوروں سے بچاؤ کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد

26

خیرپور،10اگست(اے پی پی): محرم الحرام کے دوران خیرپورضلع میں پولیس، اسکاؤٹس اور والنٹیرز کے لئے دہشتگردوں اور خودکش حملہ آوروں سے بچاؤ کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان خیرپورپولیس کے مطابق تربیتی پروگرام ایس ایس پی خیرپورظفر اقبال ملک کی سربراہی میں شاہد حیات کانفرنس حال پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقد کیا گیا جس میں خیرپور پولیس، ضلع کے تمام اسکاؤٹس اور والنٹیرزنے شرکت کی۔

 تربیتی پروگرام میں دہشتگردوں اور خودکش حملہ آوروں کی پہچان اور ان کے حملے سے بچاؤ کے بارے میں تربیت دی گئی۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں اسکاؤٹس، والنٹیرز، لیڈیز پولیس، پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ تمام اسکاؤٹس، والنٹیر اور پولیس کو سینئر افسران نے دہشتگردوں اور خود کش حملہ آوروں کو گرفت میں لانے کے طریقے سکھائے۔

اس موقع پر ایس ایس پی خیرپورنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی مشکوک شخص یا بیگ نظر آئے تو فوراً متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں، پولیس اور عوام کے تعاون سے دہشتگردی کو روکا جا سکتا ہے۔