اسلام آباد، 13 اگست (اے پی پی ): وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 90لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، اوورسیز پاکستانیوں نے ایک سال کے دوران ساڑھے 29ارب ڈالر ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں ۔
وہ جمعہ کو نیشنل پریس کلب میں ملی نغمہ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کی مختلف پارلیمنٹ کا حصہ ہیں لیکن جب بھی پاکستان پاکستان کی بات آتی ہے تو یہ سب پاکستان کے بیانیے کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک سال کے دوران 29بلین ڈالر ترسیلات زر پاکستان بھجوائے، ہوم آزادی کی مناسبت سے اس تقریب کے ذریعے اورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے جارہے ہیں، سپریم کورٹ کا بھی فیصلہ ہے،اورسیز پاکستانیوں کو قومی دھارے میں لاکر انھیں جمہوری عمل کا حصہ بنانے جارہے ہیں۔











