
مری،13 اگست(اے پی پی ):جشن آزادی کے موقع پر ملکہ کوہسارمری کودلہن کی طرح سجادیاگیا ہے ،شہررنگ برنگی روشنیوں اور برقی قمقموں سے جگمگااٹھا۔ہرطرف سبزپرچموں کی بہارھے جبکہ جشن آزادی کی خوشیاں منانے ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کررکھاھے۔
اسٹیشن کمانڈرمری بریگیڈئیر کلیم نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر سب سے خوبصورت سجاوٹ اورچراغاں کرنے والے کیلئے پہلا انعام 5 لاکھ روپے کیش جبکہ دوسرے نمبرپرآنے والے بلڈنگ مالک کو 3 لاکھ روپے کیش انعام دیاجائے گا ۔











