خیرپور،10اگست(اے پی پی): روٹری کلب خیرپور ڈیٹس ویلی اور کراچی ایونیو کے زیر اہتمام خیرپور کے پسماندہ علاقوں میں ملیریا سے بچاؤ کے لیے مچھر دانیان تقسیم کی گئیں۔ روٹری کلب خیرپور کی جانب ایڈ ٹو گورنر رضوان احمد نے کہا کہ ہمارے ملک َمیں بہت غربت ہے، یہاں کے دیہی علاقوں میں لوگ روز مرہ کی ضرورت کی چیزوں سے محروم ہیں، بارشوں کے بعد دیہی علاقوں میں بہت زیادہ مچھر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ملیریا پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
اس سلسلے میں روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے گورنر اور پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے پسماندہ علاقوں میں ملیریا سے بچاؤ کے لیے مچھر دانیاں دی گئیں ہیں ،مچھر دانیاں روٹری کلب خیرپور ڈیٹس ویلی اور روٹری کلب کراچی ایونیو نے غریب لوگوں میں تقسیم کیں۔











