ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کا وہاڑی کا دورہ ، محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں کے روٹ کا جائزہ لیا

30

وہاڑی، 10 اگست  (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے ضلع وہاڑی کا اچانک دورہ کیا اور محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا اور جلوسوں کے مقامات دورہ کیا، آر پی او ملتان نےتھانہ سٹی، صدر اور دانیوال کا معائنہ کیااور تھانوں کی صفائی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے حوالات میں سہولیات کا جائزہ لیااور فرنٹ ڈیسک اور تھانہ کا ریکارڈ ملاحظہ کیااورتھانہ صدر کی نئی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ بھی کیا۔

ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے  پولیس لائنز میں ضلع کے ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز سے میٹنگ کے دوران  کہا کہ پرامن محرم الحرام کے انعقاد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔