رینالہ خورد، 09اگست(اےپی پی): تھانہ راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی وردی پہن کر غیر قانونی اسلحہ کی ٹک ٹاک پر نمائش کرنے والے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔
ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور پولیس یونیفارم بھی برآمد برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان میں زمان ،ضمیر ، جہانگیر ،اور وسیم شامل ہیں۔











