لاہور، اگست 26(اے پی پی): سروسز ہوٹل مال روڈ کی نیلامی میں کامیابی حاصل کرنے والے چیرمین فیصل ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ عبد المجید نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سروسز ہوٹل کا جو پلاٹ تھا 15 کنال کا ماڈل روڈ کے اوپر یہ تو آج گورنمنٹ نے بہت اچھی پرائز کے اوپر فروخت کیا ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ یہ جو پلاٹ فیصل ٹاؤن کے حصہ میں آیا اور ہم نے آج اس پلاٹ کو خریدا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم تو گورنمنٹ کی پرائیوٹائزیشن پالیسی کو سپورٹ کرتے ہیں اسی لیے آج فل پےمنٹ کے اوپر ہم نے پلاٹ لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ انشاء اللہ تعالی لاہور کے باسیوں کے لئے ہماری طرف سے ایک بہت بڑا تحفہ ہو گا اور اس کے اوپر ہم بڑا زبردست قسم کا ایک مال اور اپارٹمنٹ بنائیں گے اور مال روڈ پر اس بلڈنگ کو انشاءاللہ تعالیٰ بڑی دور سے دنیا دیکھنے کے لیے آئے گی۔
عبد المجید نے کہا کہ لاہور بہت بڑا شہر ہے جس میں دو ڈھائی کروڑ کی آبادی ہے اس میں تو 10 مال بھی اور بن جائے تو کم ہیں ابھی تو یہ سمجھیں کہ مال کا ٹرینڈ پاکستان میں شروع ہوا ہے ایک دبئی چھوٹا سا ملک ہے جس کی 13 لاکھ کی ٹوٹل آبادی ہے وہاں آپ پچاسوں مال ہیں بڑے بڑے مال بھی ہیں چھوٹے مال بھی ہیں تو یہ بات نہیں ہے اسلام آباد میں، کراچی میں، لاہور میں، فیصل آباد میں جو جو پاکستان کے بڑے شہر ہیں ادھر تو بیس تیس پچاس مال ہونے چاہیں تو بزنس ایکٹیوٹی اسی سے بڑھے گی جتنے مال زیادہ ہوں گے اتنے ہی برینڈ، اتنی دنیا کے لوگ زیادہ پاکستان میں انویسٹمنٹ بھی کریں گے اور بریںڈ بھی زیادہ آئیں گے اور لوگوں کو اچھی سہولت ملے گی آپ کو پتا ہے پاکستانی کس طرح باہر جا کر مختلف ملکوں میں ڈالر لگا کر فارن کرنسی خرچ کرکے شاپنگ کرتے ہیں تو اگر پاکستان میں اچھی شاپنگ کرنے کو ملےگی تو ہمارا جو سرمایہ پاکستان میں رہے گا۔











