لاہور 26اگست(اے پی پی): حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ سمجھنا کہ پولیس اصلاحات نہیں ہوئیں درست نہیں، ماضی میں جو پولیس ایک کیس پر کئی ہفتے لگاتی تھی آج وہی پولیس 2 دن میں تفتیش مکمل کر کے ملزمان کو گرفتار کر تی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے35فیصدبجٹ مختص کیاگیا ، شہبازشریف کےدورمیں15فیصدبجٹ جنوبی پنجاب کیلئےمختص تھا ، شہبازشریف دورمیں15میں سےصرف7فیصدبجٹ جنوبی پنجاب پرلگتاتھا ، عثمان بزدارکی قیادت میں21یونیورسٹیزبنائی جائیں گی ، 6 یونیورسٹیزکاقیام عمل میں لایاجاچکاہے۔
حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کوعدالتوں نےبھی سراہا ، عدالت نےدیگرصوبوں کوپنجاب حکومت کاطریقہ اپنانے کا کہا تھا ، عثمان بزدار نے انتھک محنت سے کام کیا ، شہبازشریف سرکاری پیسےاورٹیکس پرمشہوری کرتےتھے ، حکومت کے3سال مکمل ہونےپروزیراعظم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔











