سکھر،04ا گست(اے پی پی ): سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھرمیں انتظامیہ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرانے کے لئے سرگرم ہے جس کے باعث شہر میں لاک ڈاؤن برقرار ہے اور شہر کے اہم تجارتی و کاروباری مراکز میں بدستور سناٹا چھایا ہواہے ،4 روز سے شہرمیں ویرانی کا راج ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث تجارتی و کاروباری مراکزبند ہیں تاہم میڈیکل اسٹورز،دودھ ،دہی اور گروسری کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں، لوگ کھانے پینے کی اشیاءخریدنے میں مصروف ہیں۔
سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں کی گئی مگرپولیس نے لوگوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر وارننگ دی، ضلع انتظامیہ لاک ڈاو ن کے حوالے سے نرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔











