شکرگڑھ میں جشن آزادی کی تیاریاں بھرپور جوش خروش سے جاری ہیں، جشن آزادی کی مناسبت سے سٹالز سج گئے

93

شکرگڑھ، 10 اگست(اے پی پی): یوم آزادی منانے کیلئے شکرگڑھ کے شہری ملک بھر کی طرح تیاریوں میں مصروف ہیں، شہر کے بازاروں اور گلی محلوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے سٹالز سج گئے ہیں، جہاں سبز ہلالی پرچم سمیت بیجز، جھنڈیاں، شرٹیں، اور دیگر اشیاء شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

یوم آزادی کا جشن منانے کیلئے قومی پرچم سے مزین ملبوسات بازاروں کی زینت بن گئے ہیں، جبکہ جشن آزادی پر بچوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے والدین اپنی استطاعت کو مدنظر رکھ کر خوب خریداری کر رہے ہیں۔ والدین چودہ اگست کیلئے صرف خریداری تک ہی محدود نہیں بلکہ اس دن کی افادیت سے بچوں کو بھی آگاہ کرتے ہیں۔