وہاڑی، 10 اگست (اے پی پی): محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے 311 مجالس اور 128جلوسوں کے لئے سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور 1820پولیس افسران و اہلکار, 6ویجیلنس ٹیمیں, 22ریزرو ہائے, 2 سرویلینس وین ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے یہ بات امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع وہاڑی کے اندر امن و امان قائم کرنے کے لیے جو اقدامات اور فیصلے کیے گئے ہیں ان پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت و نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور شر انگیز مذہبی وال چاکنگ پر زیرو ٹالرنس کی پولیسی اپنائی جائے گی شہری پرامن معاشرے کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے پولیس کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں محرم الحرام کے تمام پروگرامز انتہائی احترام و عقیدت سے منائے جائیں گے اگرچہ وہاڑی میں مذہبی رواداری کی روایات مثالی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی محرم الحرام کے دوران311مجالس اور 128روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے لئے سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی ضلع میں مثالی امن و مان کے قیام کے لئے علماء کرام، امن کمیٹی کے ممبران، اور سول سوسائٹی پولیس کے دست و بازو بنیں تاکہ ماہ محر م الحرام میں کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نے کہا کہ محر م الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اس دوران311 مجالس اور 128روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے روٹس کے کمپیوٹرائزڈ نقشہ جات تیار کر لئے گئے ہیں۔ دوران محرم الحرام 1820 پولیس افسران وجوان، لیڈیز پولیس مسلح ہائے ویپن ومیٹل ڈیٹکٹر، 163پولیس رضاکاران،اور 900والنٹئیرزڈیوٹی کی خدمات سر انجام دیں گے۔ ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کے لئے6 ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے 22خصوصی و متفرق ریزو ہائے ہیڈکوارٹر پر الرٹ موجود رہیں گی جبکہ روف ٹاپ ڈیوٹی کے علاوہ خفیہ نگرانی کے لئے سفید پارچات میں پولیس جوان بھی روٹس پر موجود ہوں گے۔ راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے گا۔ جبکہ چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ ہو گی۔ پولیس لائنز میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جو24گھنٹے محرم الحرام کی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کرے گا۔ ضلع وہاڑی میں مجالس اور جلوسوں کی آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ بذریعہ سٹیٹک کیمرہ جات، ہینڈی کیم اور ویڈیو سرویلینس گاڑیوں کے ذریعے کی جائے گی. محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی کے لئے پاک آرمی کی 1کمپنی،ایلیٹ فورس کی 10ٹیمیں اورپنجاب کنسٹیبلری سے 14ریزو ہائے بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے کہا کہ دوران محرم الحرام عوام کی جان و مال کی حفاظت،مقامات جلوس پر ٹریفک کومتبادل راستوں سے گزارنا، فورتھ شیڈول وشر پسند عناصرپر کڑی نظر رکھنا، ضابطہ اخلاق کی پابندی اور کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرواناپولیس کی اہم ذمہ داری ہو گی. جس کے لئے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ضلع وہاڑی میں 28 ٹربل سپاٹس کی نہایت باریک بینی سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔اس کے علاوہ 6شعلہ بیاں علماء کی ضلع وہاڑ ی میں داخلہ پر پابندی اور 3شعلہ بیان علماء کی تقاریر پر بھی پابندی لگائی گئی ہے.
ڈی پی او وہاڑی نے مزید کہا کہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے انتظامات گزشتہ برس سے بھی بڑھ کر کئے گئے ہیں اور ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تا کہ ضلع وہاڑی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بھائی چارے کی فضاء قائم رہے۔
ضلع وہاڑی میں دوران محرم الحرام مجالس و جلوسوں کی ڈیوٹی کی طرح، مارکیٹیں، پر ہجوم پلازہ جات،اہم چوک، تفریحی پارکوں اور قبرستان کی سکیورٹی کو بھی کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔مشتبہ افراد پر کڑی نظر اور ممکنہ دہشت گردی اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا. مالک مکان و کرائے داروں کے کوائف از سر نواکٹھے کر کے مشکوک افراد کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ منفی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے افسران سے میٹنگ کے دوران کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں ڈیوٹی انتہائی الرٹ ہو گی اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔ایڈوانس انٹیلی جنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈیوٹی شروع ہونے سے قبل ملازمین کو مکمل بریف کیا جائے اور ان کے کھانے اور پینے کی سہولیات کو بروقت فراہم کیا جائے کسی بھی مشکوک سرگرمی/شخص کی صورت میں15 یا 60 /0679201159 پر اطلاع دیں۔











