تربیلا، 12 اگست ( اےپی پی): صدر پی ٹی آئی صوابی عطا اللہ خان نے تربیلا ڈیم ایکسٹینشن کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی فائیو منصوبے کی بدولت تربیلا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو ہمارا بجلی کا شارٹ فال آ رہا ہے اس پروجیکٹ سے وہ ختم ہو جائے گا۔











