فاتح لکشمی پور میجر طفیل شہید(نشان حیدر) کا یوم شہادت 8اگست کو منایا جائے گا

75

بورے والا، 06اگست(اے پی پی):فاتح لکشمی پور بورے والا کے سپوت میجرطفیل محمدشہید(نشان حیدر) نے 7 اگست کو دشمن فوج کا مقابلہ کرتے ہوئے لکشمی پور کے مقام پر جام شہادت نوش فرمایا انکے 63ویں یوم شہادت کے حوالہ سے 8 اگست کو انکے مزار واقع طفیل آباد میں پاک فوج کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا اور پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی اس حوالہ سے انکے گاوں کے لوگوں کاکہناہے کہ میجرطفیل شہیدانتہائی رحم دل اورنرم مزاج تھے ان کی شہادت اور نشان حیدرکااعزازایک قابل فخرکارنامہ ہے، ان کانام رہتی دنیاتک باقی رہے گا۔

اہل علاقہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیاکہ ہماری نوجوان نسل کوبھی میجرطفیل محمدشہیدوالے جذبہ کے ساتھ پاک فوج میں بھرتی ہوکراپنااورملک وقوم کانام روشن کرناچاہئےاورانکے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کیلئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کرنا چاہیئے، ہم پاک آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔