لاہور؛صوبائی کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 69 واں اجلاس، مختلف تجویز کی منظوری

30

لاہور، 27 اگست  (اے پی پی ):وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 69 واں اجلاس ہوا  ۔اجلاس میں  بورڈ آف ریونیو کی جانب سے صوبہ بھر میں موجود سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو آؤٹ سورس کرنے کی تجویز منظوری دی گئی۔ لاہور سنٹرل بزنس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ میں غیر سرکاری ارکان کی نامزدگی کی تجویز منظورایم پی اے فردوس ریحانہ کی فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بطور وائس چیئر پرسن نامزدگی کی منظوری بھی دی گئی ۔

اجلاس میں موضع مانک لاہور میں محکمہ اوقاف کی ملکیتی 48 کنال اراضی بحریہ ٹائون کو فروخت کرنے کی تجویز منظور کی گئی جبکہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کے بورڈ میں مدینہ فاؤنڈیشن فیصل آباد کے چیئرمین حافظ محمد حنیف کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی ۔اجلاس میں نمل جھیل میانوالی کو ویٹ لینڈ فار کنزرویشن  قرار دینے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں  پنجاب میں گداگری کے پیشے کو کنٹرول کرنے کے لئے پنجاب گداگری آرڈیننس 1958 ء میں ترمیم منظوری اور پنجاب میں غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن اور ریگولیشن کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کواختیارات دینے کی تجویز بھی دی گئی۔ پنجاب ایگریکلچر، شہر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈی جی کی آسامی پر بھرتی کی تجویز منظورپریس بیٹرین چرچ امریکا کے قومیائے گئے سکولوں کا آپریشنل چارج واپس کرنے کی تجویز سے اتفاق بھی کیا گیا ۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سمیت متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔