معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات، احساس کے پیغامات زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچانے کے معاملات زیر غور آئے

18

اسلام آباد،27اگست  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور   معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے درمیان جمعہ کو ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں  احساس کے آنے والے بڑے پروگراموں پر بریفنگ اور احساس کے پیغامات زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچانے  کے معاملات   زیر غور آئے ۔ اگلے ہفتے احساس پورٹل جاری ہو رہا ہے جس کے ذریعے مستحق گھرانے اپنے قومی شناختی کارڈ کی مدد سے احساس کے پروگراموں،  احساس کفالت اور احساس ایمرجنسی کیش فیز دوئم کے تحت اپنی اہلیت کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔

 ملاقات کے دوران دونوں معاونین خصوصی کے درمیان احساس کے معلوماتی پیغامات اور ثمرات ملک کے کونے کونے میں عوام تک پہنچانے کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر سہیل علی خان، جنرل مینجر پاکستان ڈیجیٹل میڈیا ونگ عمران غزالی، ڈپٹی سیکرٹری کمیونیکیشنز  وزیراعظم آفس سرفراز حسین اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن آفیسر پاکستان ڈیجیٹل میڈیا ونگ شہباز خان بھی میٹنگ میں شریک تھے۔