ملتان؛ کمشنر جاوید اختر محمود سے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری کی ملاقات ، محرم الحرام کے انتظامات بارے بات چیت ہوئی

102

ملتان، 07اگست (اے پی پی):  کمشنر جاوید اختر محمود سے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی، ملاقات میں محرم الحرام کے انتظامات بارے بات چیت ہوئی۔

کمشنر نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی اور سی او کارپوریشن اقبال خان کو سٹریٹ لائٹس فوری فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ جاوید اختر محمود نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی مرمت جلد مکمل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں۔